پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، وزیر اعظم

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد، لاہور اور چکوال میں بہت بارش ہوئی۔ جبکہ پنجاب اور شمالی علاقوں میں بارشوں کا زیادہ زور ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام وزرائے اعلیٰ نے اس صورتحال کا بہتر مقابلہ کیا ہے۔ اور ابھی سے آئندہ کی صورتحال کی تیاری کرنی ہے۔ این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: لیاری میں عمارت کی چھت گر گئی، 2 خواتین جاں بحق، 3 زخمی

شہباز شریف نے کہا کہ این ڈی ایم اے کو مزید سازو سامان کی فراہمی کے لیے تیار ہوں۔ اور مل کر اگلے سال کی بھر پور تیاری کرنی چاہیے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جانی و مالی نقصان پر افسوس ہوا۔ تاہم آئندہ کے لیے وزیر منصوبہ بندی اور وزیر موسمیاتی تبدیلی مربوط پلان بنائیں۔ جبکہ بہترین طریقے سے آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے اسے مزید بہتر بنائیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top