بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان آنا چاہیے مگر وہ آئیں گے نہیں، طلال چوہدری – ہم نیوز

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان آنا چاہیے مگر وہ آئیں گے نہیں، طلال چوہدری – ہم نیوز


وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی  کے بیٹوں کو پاکستان آنا چاہیے مگر وہ آئیں گے نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو بھی پتہ چلنا چاہیے کہ والد نے اس ملک سے کیا کھلواڑ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا تحریک کا حصہ بننا ان کا حق ہے، فیملی کا بانی پی ٹی آئی سے تعلق الگ نوعیت کا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا حق ہے کہ سزا معطلی کی درخواست جلد سنی جائے۔

مجھے تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی نظر آرہی ہے، فیصل چودھری

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اپنے حق کے لیے باہر نکلنا غلط نہیں، بےنظیر بھٹو نے بھی تحریک چلائی، تاریخ میں کئی کئی روز سڑکوں پر تحریکیں چلائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی حیثیت بدلنی ہے تو دو تہائی اکثریت ضروری ہے، دو تہائی اکثریت حکومت کو مخصوص نشستیں ملنے کے بعد بھی نہیں ملی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top