ترک وزیر دفاع

ترک وزیر دفاع


ترک وزیر دفاع نے وفد کے ہمراہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی تعاون پر پیش رفت اور مستقبل کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ مقاصد اور تزویراتی ہم آہنگی پر روشنی ڈالی، انہوں نے دفاع، بالخصوص اعلیٰ تربیت اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہمارا ایٹمی پروگرام محفوظ ، کوئی بھی نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا ، ترجمان پاک فوج

ترک وزیر دفاع یاشار گلر نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی اور قومی خودمختاری کے دفاع میں پختہ عزم کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے جدید غیرروایتی جنگی ٹیکنالوجیز اور بغیر پائلٹ کے فضائی نظام کے شعبے میں مشترکہ منصوبہ جات اور صنعتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top