ملک کے تین شہروں میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک کے تین شہروں میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ


لاہور، پشاور، ملتان میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

پشاور ایک ہفتے کے دوران مرغی کے نرخوں میں 85 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی کے فی کلو نرخ 355 سے بڑھ کر 440 روپے ہو گئے  ہیں0۔

لاہور میں زندہ مرغی کے نرخ میں 26 روپے کلو اضافہ جبکہ گوشت کی قیمت میں 38 روپے کا اضافہ ہوا ہے،لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا فی کلو تھوک ریٹ 354 روپے جبکہ پرچون ریٹ 368 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ، شہری پریشان

لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کے نرخ 533 روپے کلو مقرر کئے  گئے ہیں، انڈے فی درجن 251 روپے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 328 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 342 روپے کلو تھا، گوشت کی فی کلو قیمت 495 روپے کلو تھی۔

ملتان میں زندہ مرغی کے نرخ میں 32 روپے کلو جبکہ گوشت کی قیمت میں 45 روپے کلو اضافہ ہوا ہے، ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 354 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 368 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ برائلر مرغی کے گوشت کے نرخ 530 روپے کلو مقرر کیے گئے ہیں جبکہ انڈے 241 روپے درجن ہیں۔

گزشتہ روز ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 322 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 336 روپے کلو تھا، گوشت کی فی کلو قیمت 485 روپے کلو تھی جبکہ انڈے 238 روپے درجن تھے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top