کپاس کی فصل بارے جائزہ اجلاس، فصل کے عمل میں مزید تیزی لانے کی ہدایت

کپاس کی فصل بارے جائزہ اجلاس، فصل کے عمل میں مزید تیزی لانے کی ہدایت


سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت کپاس کی فصل بارے اہم جائزہ اجلاس ہوا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کو کپاس کی نگہداشت کی فنی رہنمائی کے عمل میں مزید تیزی لا نے کی ہدایت کردی۔

اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کپاس کی فصل سے براہ راست منسلک ہے۔

سینتالیس کاٹن جننگ فیکٹریاں صوبہ پنجاب میں آپریشنل ہو چکیں، پچاسی ہزار گانٹھ کے برابر پھٹی کی کاٹن فیکٹریوں میں آمد ہوچکی۔

سیکرٹری زراعت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اگیتی کاشتہ فصل کیلئے جولائی کا مہینہ اہمیت کا حامل ہے ،کاٹن لیف کرل وائرس کے بارے ایڈوائزری جاری کی جائے۔

اگیتی فصل سے اچھی پیداوار حاصل ہورہی ہے، نیوٹریشن مینجمنٹ کے بارے میں ایڈوائزری فراہم کی جائے، بارش کے اضافی پانی کی نکاسی بارے فنی رہنمائی فراہم کی جائے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top