عدالت نے پی ٹی آئی سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے پی ٹی آئی سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا


اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے یو ٹیوب چینل سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی، عدالت نے 2صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ریاست مخالف مواد پرایف آئی اے نے 2 جون کوانکوائری شروع کی،عدالت نے انکوائری افسر کے دلائل سنے اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ شواہد کی بنیاد پرمعاملہ پیکا ایکٹ اور تعزیرت پاکستان کے تحت قابل سزا جرم ہے،عدالت نے کہا کہ یوٹیوب کے افسرانچارج کو حکم دیا جاتا ہے کہ 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا جائے۔

حیدر مہدی، صدیق جان، صبیح کاظمی، اوریا مقبول جان ،آرزو کاظمی، راعنا عزیر سپیکس بھی بلاک لسٹ میں شامل کی گئی ہیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ ساجد گوندل، حبیب اکرم، مطیع اللہ جان (ایم جے ٹی وی ) عمران خان ریاض، نیا پاکستان، صابر شاکر ،عمران خان، آفتاب اقبال انٹرٹینمنٹ ٹی وی  کے یو ٹیوب چینلز کو بھی بلاک کیا جائے۔

ڈیلی قدرت، عبدالقادر، چار سدہ جرنلسٹ، نائلہ پاکستانی ری ایکشن، وجاہت سعید خان یوٹیوب، احمد نورانی، نظر چوہان یوٹیوب، معید پیرزادہ اور مخدوم شہاب الدین کے چینلز بھی فہرست کا حصہ ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top