کراچی

کراچی


کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

چیف سیکرٹری سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، کمشنرکراچی حسن نقوی تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عائشہ حمید ، ڈائریکٹر کمپلینٹ ڈینجرس بلڈنگزکمیٹی ایس بی سی اےآصف ندیم احمد کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

سانحہ لیاری ، ایس بی سی اے کے سربراہ معطل ، جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

اس کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی آصف علی لانگا بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی عمارت کے گرنے کی وجوہات اور ذمہ داروں سے متعلق اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top