ایس آئی ایف سی کی قیادت میں توانائی کے شعبے میں تیزی سے ترقی

ایس آئی ایف سی کی قیادت میں توانائی کے شعبے میں تیزی سے ترقی


ایس آئی ایف سی کی قیادت میں توانائی کے شعبے کا خودانحصاری کی طرف سفر تیز تر ہو گیا۔ وژن دو ہزار اکتیس کے تحت قابل تجدید توانائی کی ترقی ہوئی۔

کوئلہ اور فرنس آئل کی بجائے ہائیڈرل، سولر اور سی این جی کی جانب منتقلی کی گئی ہے، سکھر میں ڈیڑھ سو میگاواٹ اور گلگت بلتستان میں ایک میگاواٹ سولر کامنصوبہ مکمل کر لیا گیا۔

ایس آئی ایف سی کی سر پرستی میں ماڑی پٹرولیم کا ” غازی فیلڈ “میں تیسراایپریزل ویل کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی ایک سو ایک ملین ڈالر کی امداد سے آزاد کشمیر اورکراچی میں سولر پلانٹ پر کام جاری ہے۔

ورلڈ بینک کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے ایک سو سینتالیس اعشاریہ سات ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔

شنگھائی الیکٹرک کی تھر کول بلاک- ون میں سرمایہ کاری سمیت آئیسکو، فیسکو اور گیپکو جیسےڈِسکوز کی نجکاری اور کےالیکٹرک کےدو بلین ڈالر کے اصلاحاتی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سعودی عرب، یو اے ای اور آذربائیجان سے سرمایہ کاری کے معاہدے بھی کیے گئے ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top