پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سےانڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 620 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 33 ہزار کی حد عبور کر لی
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ ایک لاکھ ، 33 ہزار 370 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 2 پیسے کا ہو گیا۔