وفاقی حکومت نے پنشنرز کی پنشن میں 7 فیصد اضافہ کردیا ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اطلاق ریٹائرڈ سویلین، آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز پنشنرز پر ہوگا۔
سندھ حکومت کا کراچی میں انتہائی مخدوش عمارتیں گرانے کا فیصلہ
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے یا اس کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے پنشنرز پر ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ 3 سال سے خالی تمام آسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی رہے گی۔