روسی وزیرِ ٹرانسپورٹ برطرف، چند گھنٹوں بعد خودکشی

روسی وزیرِ ٹرانسپورٹ برطرف، چند گھنٹوں بعد خودکشی


صدر پوٹن کی جانب سے برطرفی کے چند گھنٹوں بعد روسی وزیرِ ٹرانسپورٹ رومن ستارویوت نے اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ وزیر ٹرانسپورٹ کی لاش کے نواحی علاقے میں ایک گاڑی کے اندر ملی۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا واقعہ معلوم ہوتا ہے۔

قبل ازیں صدارتی حکم نامے میں رومن ستارویوت کی برطرفی کا اعلان کیا گیا اور ان کے نائب آندرے نکیتن کو قائم مقام وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کر دیا گیا۔

جب صحافیوں نے کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف سے برطرفی کی وجہ پوچھی تو انھوں نے اس بات سے انکار کیا کہ یہ فیصلہ اعتماد کے فقدان کی بنیاد پر کیا گیا تاہم انھوں نے کوئی اور وجہ بھی فراہم نہیں بتائی۔

روسی میڈیا کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ پر کورسک میں فوجی دفاعی تنصیبات کی تعمیر کے لیے مختص ریاستی فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات جاری تھیں اور گرفتاری کا امکان تھا۔

یاد رہے کہ رومن ستارویوت مئی 2024 میں وزیر ٹرانسپورٹ بننے سے قبل کورسک کے گورنر رہ چکے تھے۔

اُن کے پیشرو الیکسی سمرنوف جو ان کے نائب بھی رہ چکے ہیں اسی کرپشن کیس میں رواں سال اپریل میں گرفتار کیے گئے تھے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top