غزہ میں رواں ہفتے جنگ بندی ہو جائے گی، امریکی صدر کا اعلان

غزہ میں رواں ہفتے جنگ بندی ہو جائے گی، امریکی صدر کا اعلان


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے پرامید ہوگئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے حماس کیساتھ معاہدہ کرنے کا اچھا موقع ہے۔

کچھ یرغمالی رہا ہو سکتے ہیں، ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کردیا، ایران سے مستقل معاہدے کیلئے نیتن یاہو سے بات کروں گا۔

روسی صدر پیوٹن سے حالیہ فون کال پر مایوس ہوں، ایلون مسک کا تیسری سیاسی جماعت بنانا مضحکہ خیز ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے حالیہ کارروائی میں ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران سے مستقل نوعیت کے معاہدے کے لیے وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات کریں گے۔

روس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ صدر ولادی میر پیوٹن سے حالیہ بات چیت مایوس کن رہی ہے اور اس سے کسی بریک تھرو کی امید نہیں بندھی۔

دوسری جانب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے ہونے والا مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وفد کے پاس حتمی معاہدے تک پہنچنے کے اختیارات موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوئے۔

تاہم مذاکرات کے دوران اسرائیلی وفد نے حماس سے براہ راست بات چیت کی۔

اسی تناظر میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو امریکی صدر سے ملاقات کے لیے واشنگٹن روانہ ہو چکے ہیں، جہاں وہ آج وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

روانگی سے قبل نیتن یاہو نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ غزہ جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک حماس کو مکمل طور پر شکست نہ دی جائے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top