یوم عاشور

یوم عاشور


نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے.

صدر مملکت اور وزیراعظم نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا باطل کے خلاف ایک ابدی جدوجہد کی علامت ہے۔

صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ عاشورہ ہمیں قربانی، حق گوئی اور عزمِ صمیم کا پیغام دیتا ہے۔ یہ دن نواسۂ رسولؐ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ اور اُن کے جانثار رفقاء کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے۔

ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس، عزاداران کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

صدر مملکت نے کہا کہ واقعہ کربلا باطل کے خلاف ایک ابدی جدوجہد کی علامت ہے، امامِ عالی مقام کی شہادت ایک الٰہی مشن تھا جس کی بنیاد صداقت، عدل اور خدا کی رضا تھی۔ امام حسین ؓ کا عظیم پیغام اصولوں پر ڈٹ جانے، ظلم و جبر کے سامنے نہ جھکنے کا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج ملک کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں ہمیں بطور قوم حسینی کردار کی ضرورت ہے، ہمیں آج یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو امام حسین ؓ کے پیغامِ حریت اور عدل کا مظہر بنائیں گے۔

محرم الحرام ، کراچی میں بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس معطل

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشورتاریخ اسلام کا ایک عظیم اور سبق آموزدن ہے، حضرت امام حسینؑ نے رفقا کے ہمراہ دن کی سربلندی کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کیا،حضرت امام حسینؑ کی قربانی ہمیں صبر اور اصولوں پرڈٹے رہنے کادرس دیتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؑ کی کربلا میں قربانی تاقیامت انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، معاشرت اور قومی اتحاد کیلئے حضرت امام حسینؑ کی سیرت سے رہنمالینے کی ضرورت ہے۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top