وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے کے صدر طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔
ای سی او سربراہی اجلاس کے بعد خانکندی میں تینوں رہنماؤں نے چہل قدمی کے دوران غیر رسمی گفتگو کی ، تینوں رہنمائوں نے پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی ، خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت ہیں ، صدر زرداری
بعد ازاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف خود گاڑی چلا کر وزیر اعظم کو شوشا میں ظہرانے پر لے گئے ، یہ لمحہ سفارتکاری سے کہیں آگے ایک ذاتی تعلق، ایک بھائی چارے کی علامت تھا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔