صدر مملکت

صدر مملکت


صدر مملکت آصف زرداری نے کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر خان شہید نے دشمن کیخلاف بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔

کرنل شیر خان کی 26 ویں برسی پر صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرنل شیر خان شہید کی قربانی قومی تاریخ کا روشن باب ہے، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بھارت کا شدت پسندانہ ہندوتوا نظریہ پورے خطے کیلئے خطرہ ہے ، صدر زرداری

ان کا مزید کہنا تھا کہ شیر خان شہید نے دفاع وطن میں جان دے کر سچے سپاہی ہونے کا ثبوت دیا، ان کی عظمت اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top