اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں رات گئے موسلا دھار بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 10 جولائی تک پنجاب ، خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
ملک بھر میں 6 جولائی سے آندھی کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں بارش، آندھی، طوفان اور سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے ،پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے عوامی سے اپیل کی ہے کہ کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں۔