”اسپیلنگ وز“ہم نیوز اور نیسلے نیڈو کا مشترکہ اقدام

”اسپیلنگ وز“ہم نیوز اور نیسلے نیڈو کا مشترکہ اقدام


پاکستان میں تعلیم کے فروغ‘ خصوصاً نوجوان نسل میں زبان سیکھنے اور ہجے کی درستگی جیسی بنیادی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ہم نیوز اور نیسلے نیڈو (پاکستان) کی جانب سے مشترکہ طور پر ”اسپیلنگ وز“کے عنوان سے ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس منصوبے کی افتتاحی تقریب ہم نیٹ ورک کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جہاں دونوں اداروں کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط بھی کئے گئے۔

منصوبے کی قیادت ”ہم ان ایجوکیشن“کے تحت کی جا رہی ہے جو ایک ایسا اقدام ہے جو”نیسلے نیڈو ہم اسپیلنگ وز“جیسے دلچسپ پلیٹ فارمز کے ذریعے سیکھنے کے موثر مواقع پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ یہ منصوبہ ہم نیٹ ورک کی اسپیشل پراجیکٹ اینڈ ایونٹس ٹیم کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

ہم اور نیسلے نیڈو کے مابین شراکت داری ملک گیر سطح پر اسپیلنگ مقابلوں کے انعقاد پر مرکوز ہے‘ جس کا مقصد کراچی‘ لاہور اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیساتھ ساتھ ان کے والدین اور اساتذہ کو تعلیمی سرگرمیوں میں شامل کرنا اور زبان سے متعلق دلچسپی کو فروغ دینا ہے۔ اس منفرد اقدام کے تحت طلبہ نہ صرف ہجوں میں اپنی‘ اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے بلکہ خود اعتمادی‘ توجہ اور اظہارِ رائے جیسی صلاحیتوں پر دسترس بھی حاصل کریں گے۔

اس اشتراک کے تحت اسپیلنگ مقابلوں کے ریجنل راؤنڈز کراچی‘ لاہور اور اسلام آباد کے حبیب بینک آڈیٹوریمز میں منعقد کئے جائیں گے۔ کراچی میں یہ مقابلے 6 سے 9 اکتوبر اور 11 اکتوبر کو‘ لاہور میں 17‘ 18 اور 20 اکتوبر کو جبکہ اسلام آباد میں 14 اور 15 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔ کراچی ریجنل مقابلہ 5 سے 11 اکتوبر کے درمیان مکمل طور پر منعقد کیا جائے گا جس میں بڑی تعداد میں طلبہ کی شرکت متوقع ہے۔

یہ اقدام ہم نیوز اور نیسلے نیڈو کے اُس مشترکہ وژن کا مظہر ہے جس کا مقصد پاکستانی بچوں میں تعلیم‘ زبان کی مہارت اور سیکھنے سے محبت کو فروغ دینا ہے۔ دونوں ادارے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ زبان کے استعمال اور فہم کی بنیاد جتنی مضبوط ہو گی ایک روشن‘ باشعور اور بااعتماد نسل کی تشکیل اتنی ہی ممکن ہو گی۔

تقریب میں صحافیوں اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد بشمول کراچی میں اٹلی کے قونصل جنرل فیبریزیو بیلی‘ قائم مقام برطانوی ڈپٹی ہیڈ آف مشن پون دھانڈے‘ملائشین قونصلیٹ کے سوشل کلچر ڈپارٹمنٹ کی رمشا حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس اہم تقریب میں نیسلے نیڈو کے اہم نمائندگان بھی شریک ہوئے جن میں عفان چیمہ (سینئر مارکیٹنگ منیجر)‘ ماہرہ رضوان (سینئر برانڈ منیجر)‘ طحہٰ خان (ہیڈ آف میڈیا)‘ ہارون مسعود (کلائنٹ ریلیشن شپ ڈائریکٹر) اور بلال کاشف (ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر‘ میڈیا بائینگ‘ پبلک میڈیا) شامل تھے۔

دوسری جانب ہم نیٹ ورک کی نمائندگی عارف حسین (سی او او) نے کی‘جن کے ہمراہ حسن اکبر (ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشن) اورسحر سعد (اسسٹنٹ نائب صدر برائے اسپیشل پراجیکٹس اینڈ ایونٹس/مصالحہ) پی آر ٹیم اور دیگر ذمہ دارن بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پراجیکٹ منیجر قدسیہ انور نے پریذنٹیشن کے ذریعے حاضرین کو”اسپیلنگ وز“ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

شراکتی معاہدے پر ہم کی جانب سے حسن اکبر جبکہ نیسلے نیڈو کی جانب سے عفان چیمہ نے دستخط کئے۔ ہم نیٹ ورک اور نیسلے نیڈو کی شراکت داری میں شروع کئے جانے والا یہ منصوبہ محض ایک مہم نہیں بلکہ ایک وژن ہے‘ ایسا وژن جو بچوں کو عملی اور فکری طور پر بہتر بنانے کی جانب ایک انتہائی اہم اقدام ہے۔ ایسے منصوبے نہ صرف ان کی تعلیم کو بہتر بنائیں گے بلکہ انہیں ایک باوقار‘ باشعور اور روشن مستقبل کی طرف لے کر جائیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top