چلہانہ کے مقام پر کار حادثہ کا شکار ہوکر دریائے نیلم میں جا گری۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ میں 6 افراد جاں بحق 1 لاپتہ ہوگیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور ایک مرد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
کراچی ، لیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی ، 7 افراد جاں بحق ، 6 زخمی
گاڑی میں 7 افراد سوار تھے،حادثہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں، لاپتہ ہونے والے بچے کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مظفرآباد سے ہے۔