وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ جس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم نے اقتصادی تعاون تنظیم کی سربراہی اجلاس کی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کو مبارکباد دی اور لاچین میں پاکستانی وفد کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے، شہباز شریف
شہباز شریف نے بھارت کیساتھ حالیہ تنازع پر بھی حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھی مشکل وقت میں آذربائیجان کی مسلسل حمایت کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری کے امکانات پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ، ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اداروں کے نظم و نسق اور کارکردگی کیلئے جلد کمیٹی تشکیل دیں گے ، شہباز شریف
وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ بات چیت، باہمی تعلقات کی مضبوطی میں معاون ثابت ہوئی، وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔