میرپور ماتھیلو میں مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک کو بند کردیا گیا ہے۔
حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا اور بوگیاں انجن سے الگ ہوگئیں، مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے، ریلوے حکام کے مطابق روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کرلی گئی جب کہ امدادی کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
محرم الحرام ، کراچی میں بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس معطل
عوام ایکسپریس کو لیاقت پور ریلوے اسٹیشن پر،پاک بزنس ٹرین کو صادق آباد،قراقرم ایکسپریس کو ولہار، کراچی ایکسپریس کوخان پور، ملتان جانے والی ذکریا ایکسپریس کو سانگھی، لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس کو گھوٹکی اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے، تیز گام 7 گھنٹے 30 تاخیر کا شکار ہے۔
لاہور جانے والی فرید ایکسپریس کو روہڑی اسٹیشن پر روکا گیا ہے جبکہ ٹرین چھ گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے، ریلوے حکام کے مطابق والی شاہ حسین ایکسپریس کو اپ اینڈ ڈاؤن کیلئے کینسل کر دیا گیا۔