محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹرزکے ایم ایس،ایم ڈی پروگرامز داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں 67 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، انٹریونیورسٹی بورڈکے اجلاس میں انٹری ٹیسٹ فیس میں اضافے کی منظوری، جوائنٹ سینٹرل داخلے کی فیس 6 ہزارسے بڑھا کر10 ہزارروپے کردی گئی۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس میں 33 فیصد کا اضافہ
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی مختلف پروگرامزمیں داخلہ ٹیسٹ لے گا،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں انٹری فیس میں اضافہ ظلم ہے۔