نیو کراچی ایوب گوٹھ میں بجلی کی بندش پراحتجاج، مرکزی شاہراہ بند

نیو کراچی ایوب گوٹھ میں بجلی کی بندش پراحتجاج، مرکزی شاہراہ بند


کراچی کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں 48 گھنٹوں سے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے صباء سینما سے جمالی گوٹھ سپر ہائی وے جانے والی مرکزی شاہراہ کو بند کردیا، جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اورگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں گزشتہ دو روز سے بجلی مکمل طور پربند ہے، شکایات کے باوجود کے الیکٹرک حکام نے کوئی توجہ نہیں دی۔

احتجاج کے دوران شہریوں نے دھرنا دے کرسڑک بلاک کی، جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، پولیس اور متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے موقع پرپہنچ گئے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top