لاہور، فارم ہاؤس پر شیر کا حملہ، 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی

لاہور، فارم ہاؤس پر شیر کا حملہ، 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی


لاہور کے نواحی علاقے میں واقع ایک فارم ہاؤس پرغیر قانونی طور پر رکھے گئے پالتو شیر کے حملے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق فارم ہاؤس میں موجود شیرکا جنگلا کھلا رہ جانے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

لاہور میں جرائم میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ

ترجمان وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ متعلقہ فارم ہاؤس میں بغیرلائسنس کے شیرکورکھا گیا تھا، جس پر ٹیمیں شیر کی برآمدگی اور مالک کی گرفتاری کیلئے روانہ کردی گئیں۔ شیرکو قابو میں لے کر حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات مکمل ہونے پرملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کسی کا ذاتی شوق شہریوں کی جانوں کوخطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top