19ارب روپے سے زائد مالیت کے دانش اسکول کے6 منصوبے منظور

19ارب روپے سے زائد مالیت کے دانش اسکول کے6 منصوبے منظور


وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا جس میں 19ارب روپے سے زائد مالیت کے دانش اسکول کے6 منصوبے منظور کرلئے گئے،منصوبوں کی مجموعی لاگت 19 ارب 25 کروڑ روپے ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وفاقی و صوبائی حکومتیں 50،50 فیصد لاگت برداشت کریں گی، دانش اسکولز قلعہ سیف اللہ، ژوب، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی سمیت دیگر اضلاع میں بنیں گے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معیاری تعلیم کی فراہمی وزیراعظم شہباز شریف کا ویژن ہے،دانش اسکولز پسماندہ علاقوں میں تعلیمی انقلاب لائیں گے،اسکولز میں اساتذہ کیلئے رہائش اور جدید سہولیات بھی ہوں گی۔

بلوچستان حکومت کا دانش اسکول منصوبوں میں 50 فیصد حصہ قابل تعریف ہے،دانش اسکولز ڈیجیٹل تعلیم، کاروباری مہارت و قومی یکجہتی کو فروغ دیں گے۔

ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہرہیں، خواندگی بڑھانا قومی ضرورت ہے،وفاقی حکومت دانش اسکولز کے لیے 50 فیصد فنڈز دے گی،دانش اسکول ماڈل دیگر صوبوں کیلئے مثبت مثال ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top