وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ،مہم میں حصہ لینے والے ورکرز کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو کی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ،وزیراعظم نے انسداد پولیو کی بھرپور کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مقامی ٹیم کی مدد سے انسداد پولیو کے ہدف کو حاصل کرے گی۔
مخصوص نشستوں کے فیصلے نے پارلیمنٹ کو مزید خطرے میں ڈال دیا،ایمل ولی
ہر بچے کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کا عزم کرتے ہیں،یقینی بنانا ہے کہ ہر بچے کو ویکسین کی متعدد خوراکیں ملیں اور وہ محفوظ رہے ۔
تمام اسٹیک ہولڈرز کو پولیو کے خاتمے کیلئے یکجان ہو کر تیزی سے کام کرنا ہوگا ،پولیو کے خاتمےمیں معاونت فراہم کرنے والوں کے شکرگزارہیں۔
پی ٹی آئی کے اندر جھگڑوں کو اندرونی ناکامی سمجھتا ہوں،تیمورجھگڑا
سعودی ولی عہد کا بھی مشکورہوں جو انسداد پولیو میں ساتھ دے رہے ہیں ،مہم میں بل گیٹس فاؤنڈیشن سمیت تمام شراکت داروں نے اہم کردار ادا کیا۔