جنرل ساحر شمشاد مرزا

جنرل ساحر شمشاد مرزا


چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں افواج کے درمیان روابط کو مزید وسعت دینے کیلئےعملی اقدامات پرگفتگو کی گئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ دنیا میں قیام امن کیلئے لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو

جنوبی افریقی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

قبل ازیں جنوبی افریقی فضائیہ کے سربراہ کی جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top