وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ادائیگی کو آسان بنانا اور ڈیجیٹل سسٹم کےاستعمال کے بارے میں آگاہی بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس میں شرکا کو ڈیجیٹل ٹرانزیکشن نظام پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے، کیش لیس اکانومی سےمتعلق کمیٹیاں شراکت داروں کے ساتھ مل کر تجاویز پیش کریں۔
وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان چلے گئے
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ موبائل فون ایپلی کیشنز استعمال کرنے والوں کی تعداد 95 ملین سے 120 ملین اور کیو آر کوڈ استعمال کرنے والے تاجروں کے تعدد 0.9 ملین سے 2 ملین تک لے جانے کا ہدف ہے، مجموعی ڈیجیٹل ادائیگیوں کو 7.5 بلین روپے سے 12 بلین روپے تک بڑھایا جائے گا۔