کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع مومن آباد چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جاں بحق افراد کی فوری طور پرشناخت نہیں ہو سکی۔
شیخوپورہ، پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات سے بھری گاڑی پکڑ لی
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورکرائم سین یونٹ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورشواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے، مقتولین کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں شناخت اور پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔
پولیس نے واقعے کو ٹارگٹڈ حملہ قراردینے کے امکان کو مسترد نہیں کیا اورملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔