وزیر اعظم جمعرات کو آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیر اعظم جمعرات کو آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہوں گے


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کل جمعرات کو آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف دورہ آذربائیجان کے دوران 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جو 3 اور 4 جولائی کو باکو میں ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اور علاقائی و عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعظم

اجلاس میں ای سی او ویژن 2025 سے پاکستان کی وابستگی کا اعادہ کیا جائے گا۔ جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف تجارت، ٹرانسپورٹ، توانائی و ترقیاتی تعاون پر بھی زور دیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ای سی او رکن ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top