اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت مختصر مدت میں 57 ارب 90 کروڑروپے کے لون کا اجرا کردیا گیا ہے ۔
پراجیکٹ کے تحت 5 ہزار 293 مکانوں کی تعمیر مکمل ہوگئی اور گھر آباد ہوگئے جبکہ 41 ہزار 324 گھروں کی تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سفارش کے بغیرقرضوں کا اجراء پاکستان کی تاریخ میں قابل تقلید مثال ہے، اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کیلئے آسانی اور سہولت پیدا کرنا ہے۔
تاریخ میں عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے،لوگوں نے جھوٹے نعرے لگائے مگر ہم نےعوام کیلئے گھر بنائے۔