الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا


الیکشن کمیشن نے اضافی مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اضافی مخصوص نشستوں پر اراکین کی رکنیت بحال کر دی، الیکشن کمیشن نے 24 اور 29 جولائی 2024 کے نوٹیفکیشن واپس لے لئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی تعمیل میں نوٹیفکیشن واپس لیے ہیں،سپریم کورٹ نے نظر ثانی اپیلوں میں فیصلہ سنایا تھا۔

مخصوص نشستوں کی تقسیم، اے این پی نے الیکشن کمیشن کے طریقہ کار کو چیلنج کر دیا

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں بحال کردی ہیں، قومی اسمبلی میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو دو دو جبکہ خیبرپختونخوا کی ایک مخصوص نشست جے یو آئی کو مل گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 11 مخصوص نشستیں بحال کردی گئی ہیں، 10 نشستیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ایک مخصوص نشست مل گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو ایک ایک اقلیتی نشست بھی مل گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top