ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر، اسلام آباد، شمال/جنوب مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، پاکپتن اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کا فلیش فلڈنگ الرٹ، تمام اضلاع کو مراسلہ جاری

گوجرانوالہ، بہاولنگر، بہاولپور اور بھکر میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور کوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا،بلوچستان کے علاقوں موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، ژوب،قلات اورمستونگ میں بارش کی توقع ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top