پاکستان کا آم کی ایکسپورٹ کا ہدف بڑھا کرسوا لاکھ ٹن مقرر

پاکستان کا آم کی ایکسپورٹ کا ہدف بڑھا کرسوا لاکھ ٹن مقرر


پاکستان سے آم کی ایکسپورٹ کا ہدف رواں سیزن بڑھا کر 1 لاکھ 25 ہزار ٹن کر دیا گیا ہے جو گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 25 ہزار ٹن زیادہ ہے۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن (PFVA) کے سرپرستِ اعلیٰ وحید احمد کے مطابق آم کی برآمدات کا آغاز  ہوچکا ہے جس سے تقریباً 10 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔

 ٹرانسپورٹرز نے بسوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

انہوں نے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور پانی کی قلت کے باعث آم کی پیداوار میں 20 فیصد کمی کا سامنا ہے، رواں سیزن پیداوار 14 لاکھ 40 ہزار ٹن تک محدود رہنے کا امکان ہے۔

رواں سال جنوبی افریقہ کی منڈی کھلنے کی امید ہے، جبکہ چین، ترکی، جاپان، آسٹریلیا، امریکا اور جنوبی کوریا کی منڈیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

وحید احمد نے حکومت سے شپنگ کمپنیوں کے غیرمنصفانہ فریٹ چارجز کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top