گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے فنانس بل 2025-26 کی باضابطہ منظوری دیدی، بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہو چکا ہے، بل میں موٹر سائیکل سواروں کو لازمی انشورنس کی شرط سے مستثنیٰ قراردے دیا گیا ہے۔
گورنرسندھ نے بتایا کہ بل میں تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اورمینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں عوام کومالی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
بجلی کے بل سے پی ٹی وی فیس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری
کامران ٹیسوری نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ بل پرمکمل شفافیت کے ساتھ عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو براہ راست فائدہ حاصل ہو۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔