کوئٹہ میں بلوچستان گرینڈ الائنس اور صوبائی حکومت کے درمیان طویل مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کی سربراہی میں 9 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے گرینڈ الائنس کے نمائندوں سے مذاکرات کیے۔
سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 20 افراد گرفتار
معاہدے کے تحت حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پہلے مرحلے میں گرفتار تمام رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے گا۔
اس پیشرفت کے بعد گرینڈ الائنس نے کل سے شروع ہونے والی صوبہ گیر احتجاجی تحریک کو مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دیگرمطالبات پربات چیت کا دوسرا مرحلہ اگلے ہفتے ہوگا، حکومت اور گرینڈ الائنس دونوں نے مذاکرات کے تسلسل پراتفاق کیا ہے تاکہ صوبے میں امن و استحکام قائم رکھا جا سکے۔