سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف کارروائی تیز کردی گئی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے کے 33 واقعات رپورٹ ہوئے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 18 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 20 افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔
وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، تعزیتی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے
فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے 21 واقعات رپورٹ ہوئے،واٹس ایپ کے 3 جبکہ 9 واقعات دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ ہوئے۔
اب تک سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 34 مقدمات درج جبکہ 37 افراد گرفتار کئے گئے ، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے اور فرقہ واریت میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔