کافی اور آنکھ کی بیماریوں سے متعلق ماہرین کا بڑا انکشاف

کافی اور آنکھ کی بیماریوں سے متعلق ماہرین کا بڑا انکشاف


چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے انسٹنٹ کافی اور بینائی کو دھندلا کرنے والی ایک آنکھ کی بیماری کے درمیان تعلق دریافت کیا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ وہ افراد جو انسٹنٹ کافی کو ترجیح دیتے ہیں، اُن میں یہ بیماری لاحق ہونے کا خطرہ دیگر اقسام کی کافی پینے والوں کے مقابلے میں سات گنا زیادہ ہوتا ہے۔

عمر سے تعلق رکھنے والی بیماری میکیولر ڈی جنریشن (اے ایم ڈی) میں پردہ بصارت کے ایک حصے میکیولا کو نقصان پہنچتا ہے جس سے لوگوں کے پڑھنے، گاڑی چلانے، چہروں کو پہچاننے کی صلاحیت متاثر ہوجاتی ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ ایسا انسٹنٹ کافی کو تیار کرنے کے طریقے کی وجہ سے ہو سکتا ہے جو کہ ایکریلیمائیڈ نامی کیمیکل خارج کرتا ہے جو خون میں داخل ہوکر پردہ بصارت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

تحقیق کی سربراہی کرنے والی ماہرِ امراضِ چشم ڈاکٹر چی جیا نے خبردار کیا کہ انسٹنٹ کافی اے ایم ڈی کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے اور اس کی کھپت میں کمی اس بیماری سے بچنے میں مدد دے سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ افراد جن کو اس بیماری کے بہت زیادہ خطرات ہیں ان کو انسٹنٹ کافی پینا چھوڑ دینی چاہیئے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top