لکی مروت میں فائرنگ، ٹریفک پولیس کے دو اہلکار شہید

لکی مروت میں فائرنگ، ٹریفک پولیس کے دو اہلکار شہید


لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ لونگ خیل سڑک پراُس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے اچانک ٹریفک اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

حیدرآباد میں محرم الحرام کے دوران دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کے دو اہلکار، اسرائیل اور ثنااللہ موقع پر ہی شہید ہو گئے، واقعے کے فوراً بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ شہداء کی میتیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اورجلد ملزمان کو کیفرِکردارتک پہنچایا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top