صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 26-2025 پر دستخط کر دیئے جس کے بعد بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے فنانس بل کی منظوری کے بعد صدر کی توثیق کے آئینی تقاضا کو پورا کرنے کے کئے بل ایوان صدر بھیجا تھا۔
صدر مملکت نے آج بل پر دستخط کر کے فنانس بل کی توثیق کی، بل کی منظوری کے عمل میں قومی اسمبلی نے حکومت کی 10 مکمل اور 2 ذیلی ترامیم کی منظوری دی۔
قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا
اپوزیشن کی 78 ترامیم کو ایوان نے مسترد کیا تھا، صدر کی منظوری کے بعد فنانس بل 26-2025 یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔
فنانس ایکٹ کے تحت نئے مالی سال کے بجٹ کے تمام تر اقدامات پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔