ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی 2025 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 43 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 240 روپے 50 پیسے فی کلو سے کم ہوکر 233 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح گھریلو سلنڈر (11.8 کلو) کی قیمت میں 88 روپے کی کمی کی گئی ہے اور اب یہ 2838 روپے کے بجائے 2750 روپے 60 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی 337 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

نئی قیمت کے مطابق، کمرشل سلنڈر جو پہلے 10920 روپے میں فروخت ہو رہا تھا، اب 10583 روپے میں ملے گا۔

یہ قیمتوں میں کمی صارفین کے لیے ریلیف کا باعث بنے گی خصوصاً گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے جو ایل پی جی پر انحصار کرتے ہیں۔

نئی قیمتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top