امیر جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے اگر ملک کو کسی اور کی مرضی سے چلانا ہے تو جمہوریت کی بات کیوں کرتے ہو،عوام کے بغیر ہم اس ملک میں کوئی حکمرانی نہیں مانتے،مان لو تمہارے اندر سیاسی بصیرت نہیں،غلط فیصلوں کے غلط نتائج ہوں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چیختے رہے کہ فاٹا کو ضم کرنے کا فیصلہ غلط ہے،قبائل اس انضمام پر راضی نہیں تھے،فاٹا کو ضم کرنے میں قبائل کی مرضی شامل نہیں۔
چین نے پاکستان کا 3ارب40کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا
فاٹا کے انضمام پر قبائل ناراض ہیں،آج حکومت نے ایک کمیٹی بنا دی ہے،فاٹا کے عوام کے مستقبل کا فیصلہ ان کی مرضی کے بغیر کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی کے کارکن میدان عمل میں ہوں گے۔