سانحہ سوات، گورنر کے پی وفاقی حکومت سے لواحقین کیلئے معاوضے کی درخواست

سانحہ سوات، گورنر کے پی وفاقی حکومت سے لواحقین کیلئے معاوضے کی درخواست


سوات میں حالیہ دلخراش حادثے کے بعد گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی حکومت سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی معاوضے کی اپیل کی ہے۔

گورنرفیصل کریم کنڈی نے قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی فوری مالی معاونت کی جائے تاکہ وہ اس صدمے سے نمٹ سکیں۔

 سیاحتی علاقوں میں دریا کناروں پر تجاوزات، غیر قانونی ہوٹلوں کا خاتمہ کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے واقعے کی ذمہ داری صوبائی حکومت پرعائد کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سوات میں پیش آنے والا سانحہ خیبرپختونخوا حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، گورنرنے واقعے کی شفاف تحقیقات اورذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top