ملکی ترقی کیلئے قانون اور انصاف کی حکمرانی ہونی چاہیے، مفتاح اسماعیل

ملکی ترقی کیلئے قانون اور انصاف کی حکمرانی ہونی چاہیے، مفتاح اسماعیل


عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے قانون اور انصاف کی حکمرانی ہونی چاہیے۔

انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ 18 افراد سوات دریا میں ڈوب گئے، ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ لوگ کسی سیاسی جماعت یا اشرافیہ سے تعلق رکھتے تو شاید ان کی جانیں یوں ضائع نہ ہوتیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے قانون اور انصاف کی حکمرانی ہونی چاہیے،انہوں نے کہا کہ سندھ کے 69 فیصد اسکولوں میں بجلی نہیں ہے،سندھ میں 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

پاکستانی پاسپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزا فری سہولت حاصل کر سکیں گے

انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں لوگوں کو پینے کاصاف پانی میسر نہیں،پیپلزپارٹی سے نالے صاف ہوتے ہیں اور نہ ہی سڑکیں ٹھیک ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا کون سا شہر ہے جہاں ہائیڈرنٹس لگا کر پانی بیچا جاتا ہے، عوام سے ٹیکس تو لیا جاتا ہے، مگر جواب میں سہولتیں نہیں ملتیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top