اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ٹرانسفر کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ٹرانسفر کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج


اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ٹرانسفر کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے، منیر اے ملک نے ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل جمع کرائی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو سی ڈی اے تحلیل کرنے کی ہدایت کر دی

انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ 19جون کا فیصلہ اپیل کے التوا تک معطل کیا جائے،ججز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز ٹرانسفر کو درست قرار دیا تھا، سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے سنیارٹی کا معاملہ صدر پاکستان کو بھجوا دیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top