پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں کورس کی تکمیل پر پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا۔
تقریب میں مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نیوی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 123 ویں مڈشپ مین، 31 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کمیشننگ پریڈ کا معائنہ کیا۔
محرم الحرام کے لیے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے۔
پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ عبدالرحمان نے اعزازی شمشیر کا اعزاز حاصل کیا۔