وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے کم کردی گئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 32 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔