ہمارے معاشرے میں ہم جنس پرستی ہورہی ہے، روبینہ اشرف

ہمارے معاشرے میں ہم جنس پرستی ہورہی ہے، روبینہ اشرف


سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے ویب سیریز برزخ کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ اس میں معاشرے میں ہونے والے مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اداکارہ نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی میں برزخ جیسی بلکہ اس سے زیادہ بولڈ اور خطرناک کہانیاں ڈراموں میں پیش کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے اڈاری اور مائی ری سمیت دیگر ڈراموں کا تذکرہ بھی کیا اور انہیں برزخ کی کہانی سے زیادہ بولڈ قرار دیا۔

بڑی بہو سے زیادہ امیدیں لگا لی تھیں جو میری غلطی ہے، صبا فیصل

انہوں نے کہا کہ ڈرامے کسی فعل یا خرابی کی طرف ترغیب نہیں دیتے بلکہ وہ تعلیم اور شعور دیتے ہیں کہ فلاں برائی معاشرے میں پھیلی ہوئی ہے، اسے ٹھیک کریں، سمجھیں ۔

انہوں نے دعوی کیا کہ برزخ میں وہ چیز اور کہانیاں دکھائی جا رہی ہیں جو پہلے سے ہی معاشرے میں موجود ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top