اسلام آباد: سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں نیلامی کے شیڈول اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے مطابق نیلامی 15 تا 17 جولائی کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی، نیلامی میں بلیو ایریا، کلاس تھری مراکز، پیٹرول پمپس، اپارٹمنٹ پلاٹس اور بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کی کمرشل شاپس شامل ہوں گی۔
یکم جولائی کو ملک بھر میں بینک بند رکھنے کا اعلان
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پرمعلوماتی ڈیسک قائم کرنے اورآکشن کمیٹی کو نیلامی سے قبل تمام پلاٹس کا فزیکل وزٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کے لیے آسان اقساط کی سہولت فراہم کی جائے گی، سی ڈی اے حکام کے مطابق نیلامی شفاف اورمنصفانہ انداز میں مکمل کی جائے گی۔