اسلام آباد: وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، فوج تعیناتی کی منظوری چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی درخواستوں پردی گئی۔
محرم الحرام کے پیش نظر پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 7 قسم کی پابندیاں عائد
نوٹیفکیشن کے مطابق پاک فوج سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی تاکہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
وزارت داخلہ کے مطابق فوج تعیناتی کا مقصد ممکنہ سیکیورٹی خطرات سے نمٹنا اورعوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، فوجی دستے حساس علاقوں میں گشت اور سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔