سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران ہم سب ایک پیج پر تھے،سیزفائر کے بعد وزیراعظم نے فون کیا اور بیرون ملک دوروں کا کہا،وزیراعظم نے کہا دنیا کے سامنے بھارت کے چہرے کو بے نقاب کریں۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران صرف سیاستدان نہیں بلکہ عوام بھی ایک تھے،ہم سب نفرت،انتقام اور اختلافات بھلاکر ملک کے لیے آگے آئے،بھارت کافی چیزوں میں ہم سے آگے ہے مگرہم نے اسے بھرپور شکست دی۔
امریکی صدر کی ایک بار پھر فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی تعریف
بھارت کے مقابلے ہمارا کیس بہت مضبوط تھا،پاکستان سچ اور بھارت جھوٹ کا سہارا لے رہاتھا،پاکستان نے بھارت کے جہاز گرائے،بھارت نے انکار کیا،پاکستان آج بھی کہتا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں۔
بھارت صرف اور صرف اس بات پر تھا کہ پاکستان ایک دہشتگرد ملک ہے،ہم نے دنیا میں پاکستان کا کیس لڑا اور بھارتی مؤقف کو بے نقاب کیا،سندھ طاس معاہدہ ہو یا کچھ اور مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔